Header Ads

Household electrical items that increase your bill without being used Do ? ایسی گھریلو بجلی کی اشیا جو کہ آپ کے بل میں بغیر استعمال کے بھی اضافہ کرتی ہیں

ایسی گھریلو بجلی کی اشیا جو کہ آپ کے بل میں بغیر استعمال کے بھی اضافہ 
کرتی ہیں

ان گھریلو اشیا کے استعمال میں احتیاط آپ کے بجلی کے بل میں واضح کمی کا باعث بن سکتی ہے- گرمی کے موسم کی آمد آمد ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بجلی کے بل میں اضافہ ناگزیر ہوتا ہے- بجلی کے بل کا خیال آتے ہی پیشانی پر پسینے کے قطرے نمودار ہو جاتے ہیں- اور ہر صارف کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بل میں اضافہ اس کی طاقت سے زيادہ نہ ہو اس لیے کچھ ایسی بجلی کی مصنوعات جو کہ استعمال میں نہ ہوتے ہوئے بھی بجلی خرچ کر رہی ہوتی ہیں- ان کے استعمال میں تھوڑی سی احتیاط آپ کو ایک بڑے مسئلے سے بچا سکتی ہے آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ اشیا کے بارے میں بتائيں گے-

1: موبائل فون چارجر
آج کل ہر گھر کے اندر موبائل چارجر ایک اہم ضرورت بنتا جارہا ہے- اس کے استعمال کا قاعدہ ہر گھر میں یہی ہوتا ہے کہ سوکٹ میں چارجر لگا رہتا ہے اور ہر کوئی اپنا موبائل اس کی پن سے کنکٹ کر لیتا ہے- مگر اس حوالے سے کم ہی لوگ واقف ہوں گے کہ جب چارجر کے ساتھ موبائل کنکٹ نہیں ہوتا ہے اس صورت میں بھی وہ بجلی کا استعمال کر رہا ہوتا ہے- اس لیے اس عمل کو یقینی بنائیں کہ جس وقت چارجر سے موبائل کنکٹ نہ ہو تب اس کو سوئچ سے اتار کو بجلی کی بچت کی جا سکتی ہے-


2: ٹیلی وژن
عام طور پر تمام ٹیلی وژن آج کل ریموٹ سے آپریٹ ہوتے ہیں اور اس کے لیے ٹیلی وژن کے اندر اسٹینڈ بائی حالت کی لائٹ جلتی رہتی ہے- جس کے سبب مستقل طور پر بجلی کا استعمال جاری رہتا ہے- اس لیے اگر ٹی وی کو آف کریں تو اسکے بعد اس کے پاور سوئچ کو بند کرنا بھی یقینی بنائيں تاکہ بجلی کے ضیائع سے بچا جا سکے-


3: مائکرویو اوون
مائکرویو اوون کو اس کے سوئچ کے ساتھ لگا دیا جاتا ہے اور اس سوئچ کو بند کرنے کی زحمت کم ہی کی جاتی ہے- جس کی وجہ سے مائکرویو اسٹینڈ بائی حالت میں بھی بجلی خرچ کرتا رہتا ہے اور بل میں اضافے کا موجب بنتا ہے-


4: ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر
کمپیوٹر پر کام کرنے کے بعد اس کو شٹ ڈاؤن کر کے ہم سجمھتے ہیں کہ اب یہ بجلی خرچ نہیں کررہا ہے تو یہ ہماری خام خیالی ہے کیوں کہ اس حالت میں بھی کمپیوٹر کا سی پی یو ، مانیٹر اور پرنٹر بجلی کو استعمال کر رہے ہوتے ہیں- اس لیے کمپیوٹر کو شٹ ڈاؤن کرنے کے بعد اس کی پاور سپلائی بند کرنا بھی بہت ضروری ہے-


5: راؤٹر اور موڈیم
انٹرنیٹ کے کنکشن کے لیے تمام گھروں میں موڈیم اور راؤٹر کا استعمال ایک عام بات ہوتی جا رہی ہے- جس کا سوئچ ہر وقت لگا رہتا ہے اور چاہے اس کے ساتھ کوئی ڈیوائس کنکٹ ہو یا نہ ہو اس کا سوئچ آن رہتا ہے اور بجلی کا استعمال جاری رہتا ہے- اس لیے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جب اس کا استعمال نہ ہو رہا ہو تو پاور سوئچ کو بند کر دینا چاہیے-

No comments

حداد امہ چینل کو سبسکرائب کریں

Subscribe to the Help haddad ummah channel

Powered by Blogger.